17 ستمبر 2016 - 14:20
بھارت کی ایران سے تیل برآمدات میں قابل قدر اضافہ

اگست 2016 میں بهارت کی ایران سے تیل برامدات میں گزشتہ سال کے مقابلے میں قابل قدر اضافہ ہوا ہے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ بهارت کی اسلامی جمہوریہ ایران سے تیل کی روزانہ کی بنیاد پر برامدات میں قابل قدر اضافہ ہوا ہے اور یہ گزشتہ 15 سال کی انتہائی سطح پر پہنچ گئیں ہیں.
بهارتی ویب سائیٹ فنانشل ایکسپرس کے مطابق، اگست 2016 میں بهارت کی ایران سے تیل برامدات میں گزشتہ سال کے مقابلے میں قابل قدر اضافہ ہوا ہے.
رائٹرز خبررساں ادارے کے اعدا و شمار کے مطابق، ہندوستان نے گزشتہ اگست میں ایران سے روزانہ 576 ہزار بیرل تیل برآمد کرتا ہے.
پیٹرولیم ہندوستان اور بهارت پیترولیم کمپنیوں نے عالمی پابندیوں کی وجہ سے ایرانی تیل برآمدات روکی ہوئی تهی تاہم پابندیوں کے خاتمے کے بعد یہ سلسلہ پهر سے شروع ہوگیا ہے.
بهارت اسلامی جمہوریہ ایران سے تیل برآمد کرنے والا چوتها بڑا ملک ہے.
عالمی پابندیوں سے پہلے ایران، بهارت کی تیل ضروریات فراہم کرنے والا سب سے بڑا ملک تها مگر اب یہ پوزیشن عراق کے پاس ہے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲

لیبلز